مریم نوازکی شنگھائی کمیٹی کےڈپٹی سیکرٹری سےملاقات،دونوں رہنماؤں کاتجارت پرزور
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےشنگھائی کمیٹی کےڈپٹی سیکرٹری مسٹرزؤزونگ منگ سےملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نےتجارت اورسرمایہ کاری کےفروغ پر زور دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکادورہ چین جاری،مریم نوازشنگھائی پہنچ گئیں،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کےڈپٹی سیکرٹری مسٹرزؤزونگ منگ نےشنگھائی پہنچنےپر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاپرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیراعلیٰ نےپرتپاک خیرمقدم کرنے پر شکریہ اداکیا۔
مسٹرزؤزونگ منگ نےپنجاب اورشنگھائی میں معاشی تعلقات مزیدمستحکم کرنے کے عزم کااظہارکیا۔دونوں رہنماؤں نےتجارت،سرمایہ کاری اورانڈسٹری میں تعاون کومزیدفروغ دینےکی ضرورت پرزوردیتےہوئےمعاشی اورٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا۔
مریم نوازنےپاکستانی طلبہ،ماہرین کوٹریننگ اورتعلیم کےمواقع فراہم کرنے پر شکریہ اداکیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےشنگھائی بیسڈکمپنیوں کوپنجاب کےسپیشل اکنامک زونزمیں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ شنگھائی کافنانشل اورٹریڈحب کےطورپرابھرناقابل تحسین امرہے،آٹوموبائل اورآئی ٹی سمیت دیگرشعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سےاشتراک کارچاہتےہیں،چینی تعاون سےپاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سےفروغ پارہی ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےمریم نوازکامزیدکہناتھاکہ حکومت پنجاب شنگھائی حکام سےآئی ٹی سیکٹرکوفروغ دینےکیلئےپوری طرح تیارہے،دونوں ملک نوازشریف اورشہبازشریف کےادوارحکومت میں مزیدقریب آئے،اہل چین سےانس میرےخون میں شامل ہے،سیاسی ومعاشی عدم استحکام کےبعدمعیشت برتری کی طرف گامزن ہیں،چین کی کمپنیوں کوسرمایہ کاری پرترجیحاًسہولیات دی جائیں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کالاہورمیں جلسہ روکنےکیلئے عدالت میں درخواست دائر
ستمبر 18, 2024 -
پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے محاذ پر تیاریاں مکمل
اپریل 2, 2024 -
یحییٰ السنوارحماس کےنئےسربراہ منتخب
اگست 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔