مری میں سیاحوں کیلئے احسن اقدامات

0
49

ملکہ کوہسار انیوالے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے احسن اقدام ۔

مری کی قدیمی و تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔  پنجاب ہائوس مری میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

مری میں دنیا کی بہترین سٹریٹ کے ماڈل پر مری سٹریٹ قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں جدید ترین سمارٹ ٹرام چلانے پر اتفاق کیا گیا اور 15روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں مری شہر میں ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا بھی حکم دیا جس سے 1500سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی۔

پارکنگ پلازہ سے سیاح جدید ٹرام پر مری تک آجا سکیں گے۔ اجلاس میں مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کانٹنگ کیمرے کی تنصیب کے لئے 15 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں مری ٹریفک مینجمنٹ کے پلان کی منظوری دی گئی جبکہ مری کیبل کار سروس مرمت کے بعد بحالی فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگی۔

اجلاس میں ساملی ٹی بی سینی ٹوریم کی اپ گریڈ یشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مری آنیوالے سیاحوں کے لئے مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر موٹر وے ماڈل پر بہترین ٹوائلٹس بھی بنائے جائیں گے۔

Leave a reply