مسافروں کیلئے خوشخبری:ریلوے کا جدیدیت کی جانب انقلابی قدم

0
5

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر، ریلوے کا جدیدیت کی جانب انقلابی قدم،پاکستان ریلویز نے جدیدیت کی جانب انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق رابطہ ایپلی کیشن تیار کر لی ۔
رابطہ اپیلیکشن کے ذریعے گھر بیٹھے سیٹ کی بکنگ کے علاوہ دیگر معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں اور 5 سے 6 ماہ میں ریلوے کی تمام کوچز کو اس ایپ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔
سیکرٹری ریلوے کے مطابق ریل کے ٹریک کو بھی توسیع دی جا رہی ہے،اس سلسلے میں سی پیک ایم ایل ون پشاور سے کراچی 1726 کلومیٹر ریلوے ٹریک پر 6.8 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اس وقت 34 ٹرینیں چل رہی ہیں جبکہ ایم ایل ون بننے کے بعد 120 ٹرینیں چلائی جا سکیں گی۔ ایم ایل ون دو فیزز میں بنایا جائے گا، پہلا فیز کراچی سے ملتان جبکہ فیز ٹو ملتان سے پشاور تک ہو گا۔
ایم ایل تھری کی بہتری کا مکینزم بنا لیا ہے۔ اس سلسلے میں چین سے بھی ماہرین کا ایک وفد رواں ماہ پاکستان آ رہا ہے۔

Leave a reply