
مسافروں کی سہولت کیلئے پی آئی اے کا بڑا اقدام،قومی ایئر لائن کا عنقریب اندرون ِ ملک کے ساتھ یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کا اہتمام،پی آئی اے نے اپنے مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹکٹ خریداری مزید آسان کردی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے، جس کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام سے ٹکٹ کے حصول کیلئے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا پی آئی اے انتظامیہ کا نصب العین ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ قومی ایئر لائن اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے وسعت لا رہی ہے اور عنقریب پی آئی اے اندرون ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گی۔
مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی
فروری 16, 2026حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورکاآج دوسرانمبر
نومبر 1, 2024 -
دوسراون ڈے:ویسٹ انڈیزنےپاکستان کو5وکٹوں سےشکست دیدی
اگست 11, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














