مستونگ:بم دھماکہ،سکول کےبچوں سمیت 7افرادجاں بحق ،متعددزخمی
مستونگ میں بم دھماکہ کےنتیجےمیں سکول کےبچوں سمیت 7افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 22افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کےمطابق مستونگ میں گرلزہائی سکول سول ہسپتال چوک میں صبح سویرےبم دھماکہ ہواجس کےنتیجےمیں سکول کےبچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئےاور22افرادزخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم سکول کی وین بھی دھماکہ کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں سکول کے 5 بچے اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ دھماکہ میں شدیدزخمی 13افرادکوکوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔
بعد ازاں دھماکہ کا ایک اور زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 5سکول کے بچے شامل ہیں۔
پولیس کاکہناہےکہ دھماکہ اتناشدید تھاکہ پولیس موبائل کےعلاوہ قریب سےگزارنےوالی گاڑیاں اوررکشوں کوبھی نقصان پہنچا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرندنےمستونگ بم دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ ضلعی انتظامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز موقع پر موجود ہیں، دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نےدہشتگردی کےواقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکہ کے پیش نظرکوئٹہ کے سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
حکومت نےیوم اقبال پرعام تعطیل کااعلان کردیا
نومبر 7, 2024سپریم کورٹ کی رجسٹرارجزیلہ اسلم کوتبدیل کردیاگیا
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔