مسجد نبویؐ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد

0
18

مذہبی سیاحت کا فروغ اور عبادت کا عروج، مسجد نبویؐ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اس نمائش میں زائرین کو مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کی تاریخ سے متعلق آگہی فراہم کی گئی۔نمائش کے دوران مسجد نبوی کے اندر تعمیر سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ خانہ کعبہ کی تعمیر اور اس کی خصوصیات کو بھی متعارف کرایا گیا ۔ذہن نشین رہے کہ مسجد نبوی میں ماہِ صیام کے دوران روزانہ 300 ٹن آب زم زم مہیا کیا جاتا ہے ،جو مسجد کے مختلف مقامات پر موجود 18 ہزار کولرز میں بھرا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں رمضان کے دوران دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین عبادت کیلئے پہنچتے ہیں۔آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ ادارہ موجود ہے، جہاں سیکڑوں کارکنان آنیوالے زائرین کو آب زم زم فراہم کرتے ہیں۔
ادارے کی جانب سے کولرز کے علاوہ مسجد نبوی کے اندرونی مقامات اور روضہ شریف کی جانب زائرین کو آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ان کارکنوں کے ذریعے آب زم زم کے 60 متحرک یونٹس کی سہولت بھی موجود ہے، جو معمر اور بیمار زائرین کو ان کی جگہ پر زم زم فراہم کرتے ہیں۔

Leave a reply