مسلسل اضافےکےبعدخام تیل کی قیمتوں میں کمی

0
9

عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کےبعدخام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
مشرق وسطیٰ کی غیریقینی صورتحال پرخام تیل کےنرخ گرگئے،اوپیک کی طرف سےاگست میں سپلائی بڑھانےکےاعلان سےمارکیٹ متاثر ہوئی ۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالرکم ہونےسےفی بیرل 64.58 ڈالر ہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل کےفی بیرل نرخ66 سینٹ گرگئےجس کے بعد برطانوی برینٹ کےفی بیرل سودے67.11 ڈالرمیں طےپائے۔
واضح رہےکہ ہفتےکےروزاوپیک کی طرف سے پیداوار بڑھانے کے اعلان پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیاتھا۔،اوپیک نے اگست میں یومیہ 4لاکھ 11ہزاربیرل پیداوار بڑھانے کااعلان کیاتھا۔جس پرسرمایہ کاروں کی طرف سےسابقہ نقصانات ریکورکرنےپرتیل کی قیمتیں بڑھیں تھیں۔

Leave a reply