مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں معمولی کمی

0
8

مقامی وعالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافےکےبعدآج سونےکی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300روپےکی معمولی کمی ہونے سےفی تولہ سونا 3لاکھ 49ہزار 700روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 257روپےکی کمی ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ 99ہزار 811روپے کاہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 3ہزار  417روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 2ہزار 929روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالرہوگئی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 2ہزارروپےکا اضافہ ہونےسےفی تولہ سونا3لاکھ پچاس ہزارروپےکا ہوگیا تھا، جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 1710روپےکااضافہ ہونےسے3لاکھ 68روپےہوگئی تھی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کے ساتھ 3329 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔

Leave a reply