مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
11

مقامی وعالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگرمہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کےحامل سونےکی قیمت میں 2500 روپے کمی ہونےسےفی تولہ سونا 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہوکر 3865 ڈالرفی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کابھاؤ 3500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچاتھا۔

Leave a reply