مسلسل تیسرےروزبھی سونےکی قیمت میں اضافہ

0
4

مقامی اورعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں تیسرےروزبھی اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونےکی قیمت میں800روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔ جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 684روپے کا اضافہ ہونے سے 10گرام سونا 3لاکھ 5ہزار 984روپے کاہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3482روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2985روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Leave a reply