مسلسل مہنگا ہونےکےبعدسونےکی قیمت میں معمولی کمی

مقامی وعالمی مارکیٹ میں مسلسل مہنگاہونےکےبعدسونےکی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگرمہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہونے سے10 گرام سونےکی قیمت 3لاکھ 31ہزار 189 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 3643 ڈالر فی اونس ہے۔