مسٹر بیسٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ: ایک ارب چالیس کروڑ روپے عطیہ کردیئے

0
13

مسٹر بیسٹ کا نیا ورلڈ ریکارڈ، لائیو سٹریم کے دوران جمع شدہ ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر( ایک ارب چالیس کروڑ روپے)سے زائد رقم عطیہ کر دی۔
انسانیت کیلئے اپنی فیاضی کے سبب مشہور جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے لائیو سٹریم کے دوران خطیر رقم عطیہ کرکے نا صرف لاکھوں ضرورت مندوں کی زندگیوں میں امید جگائی ،بلکہ ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اگست کو مسٹر بیسٹ نے مشہور سٹریمرز ایڈن روس اور xQc کے ساتھ ”کِک“ پلیٹ فارم پر پندرہ گھنٹے طویل لائیو سٹریم کی میزبانی کی، اس دوران انہیں عالمی فلاحی منصوبے ٹین واٹر کیلئے بھاری رقم جمع ہوئی، ان کے اس جذبے میں نامور شخصیات بھی شریک رہیں، عطیات دینے والوں میں بی لوو الیکٹرولائٹ، فِن بیگز، کِک کے شریک بانی ایڈ کریون، بیجان طہرانی، انفلوئنسر صوفی رین اور سٹریمر ٹرین ریکٹس ٹی وی شامل تھے اور ہر ایک نے کم از کم دس لاکھ ڈالر عطیہ دئیے۔
اس تاریخی موقع پر مسٹر بیسٹ نے کہا کہ اس سٹریم کی بدولت بے شمار زندگیاں بدلنے جا رہی ہیں۔اس لائیو سٹریم میں دلچسپ اور منفرد سرگرمیاں بھی شامل تھیں، جنہوں نے شائقین کو لمحہ بہ لمحہ جوڑے رکھا۔ اس میں لائی ڈیٹیکٹر ٹیسٹ، خطرناک سانپوں کے ساتھ چیلنجز، بال کٹوانے کے مقابلے اور دیگر انوکھی سرگرمیاں شامل تھیں، لہٰذا یہ دلچسپ لمحات چندہ اکٹھا کرنے کے عمل کو نئی بلندیوں تک لے گئے۔
مسٹر بیسٹ دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مانے جاتے ہیں،ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 422 ملین سے تجاوز کر چکی اور ان کی ویڈیوز کے ویوز کی تعداد 500 ملین سے بھی زیادہ ہے۔

Leave a reply