مشال یوسفزئی کیس کی کازلسٹ منسوخ کرنےپرہائیکورٹ کااہم فیصلہ

0
5

مشال یوسفزئی کیس کی کازلسٹ منسوخ کرنےپرعدالت نےتوہین عدالت کی کارروائی کاآغازکردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس اعجازاسحاق خان نےپی ٹی آئی رہنمامشال یوسفزئی کیس کی کازلسٹ منسوخ کرنےپرسکشن7کےتحت توہین عدالت کی کارروائی کاآغازکردیا۔
عدالت نےکازلسٹ منسوخ اوردوسرےبینچ کومنتقل کرنےپرڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کوتحریری جواب جمع کرانےکاحکم دیااورایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادسےبھی جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نےریمارکس دئیےکہ کازلسٹ منسوخ کرکےکیس ٹرانسفرکرنےپرتوہین عدالت کی کارروائی کاآغازکررہاہوں،کیاچیف جسٹس کےپاس ایک جج کےپاس زیرسماعت کیس اس کی مرضی کےبغیردوسرےجج کومنتقل کرنےکااختیارہے؟فرض کریں مستقبل میں ایک نہایت کرپٹ چیف جسٹس ہوتواس کےپاس کیس اس طرح منتقل کرنےکااختیارہوگا؟ایک پارٹی کے3کیسزہوں،چیف جسٹس کودرخواست دیں توزیرسماعت کیس منتقل ہوسکتاہے؟
جسٹس سرداراعجازاسحاق نےمزیدکہاکہ کیاآپ کرپشن اوراقرباپروری کے دروازےکھول رہےہیں؟ہم بنیادی سوالات ہی طےنہیں کرپاتے،ہر10سال بعدبنیادی اصولوں پراسی مقام پرکھڑےہوتےہیں ہم نےکیاترقی کی،اس سے بڑی حماقت نہیں کہ قانون کی عملداری کےبغیرمعیشت ترقی کرے،یہ میری ذات کایا میرےاختیارات کامسئلہ نہیں بلکہ ہائیکورٹ کی توقیرکاہے،کیااس طرح عوام کانظام انصاف پریقین رہےگا۔
وکیل شعیب شاہین نےکہاکہ اس کیس میں ریاست اورسپرنٹنڈنٹ تومتاثرہ فریق بھی نہیں تھے،ہمیں کل کوکیا انصاف ملےگا۔
درخواستگزارمشال یوسفزئی نےکہاکہ ہمارےساتھ یہ ہوتاہےتوبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیساتھ کیاکرتےہونگے۔
عدالت نےکہاکہ آپ وہ بات کررہی ہیں ہمیں تواپنےادارےکی فکرہوگئی ہے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدکارروائی کل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply