مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کی تازہ ترین صوت حال

0
3

محکمہ موسمیات نےمشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کی تازہ ترین صوت حال جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بحیرہ عرب میں ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 970 کلومیٹر کی دوری پر ہے ،ڈپریشن کے زیر اثر تھرپارکر کے جنوب مشرقی حصوں میں ہلکی بارش یابوندا باندی کا امکان بھی ہے،پی ایم ڈی کراچی کا سائیکلون وارننگ سینٹر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کامزیدکہناہےکہ ڈپریشن مزید شمال مغرب کی سمت بڑھے گا، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں،پی ایم ڈی سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی ڈپریشن کی صورت حال مسلسل مانیٹر کررہا ہے ،​سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے متعلقہ محکموں کو صورتحال سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔

Leave a reply