مشہور شخصیت کے بچے ہونےپر پلیٹ فارم مل جاتا ہے اداکاری تو خود ہی کرنی ہے، شہزادشیخ

اداکار شہزاد شیخ نے کہا ہےکہ مشہور شخصیت کے بچے ہونےپر پلیٹ فارم آپ کو ضرور مل جاتا ہے لیکن اداکاری تو خود ہی کرنی اور خود ہی سیکھنی ہے۔
حال ہی میں اداکارشہزادشیخ اوراداکارہ مومل شیخ نےایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورمہمان شرکت کی جہاں دونوں سےاُن کی نجی زندگی اور کیرئیر کے بارے میں مختلف قسم کےسوال وجواب کئے گئےجن کہ انہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے،جس سےمیزبان اورحاضرین کوحیران کردیا۔
میزبان نےاداکارشہزادشیخ سےانڈسٹری میں داخلےبارےسوال کیاجس پر اداکار نےجواب دیتےہوئےکہاکہ مشہور شخصیت کے بچے ہونےپر پلیٹ فارم آپ کو ضرور مل جاتا ہے لیکن اداکاری تو خود ہی کرنی اور خود ہی سیکھنی ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ والد صاحب(جاوید شیخ) نے انڈسٹری میں چلنے کے کچھ اصول بتادیے تھے اور کہا کہ ان پر چلو گے تو آگے بڑھ سکو گے۔والدصاحب کا انڈسٹری میں فائدہ کم اور منفی اثر زیادہ ہوا، انڈسٹری میں جدوجہد بھی کرنی پڑی۔
میزبان نےاداکارہ مومل شیخ سےکیرئیرکےبارےمیں سوال کیاتواُنہوں نےکہاکہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اداکاری کی اجازت ملے گی یا نہیں اور میں نے اداکاری کی دنیا میں شادی کے بعد قدم رکھا، مجھے اداکاری کی آفر بھی اپنے شوہر کی دوست کے ذریعے آئی تھی اور اداکاری بھی اپنے شوہر کی سپورٹ کی وجہ سے کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔