مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ میں متعدد نئے بہترین فیچرز متعارف

0
28

یوٹیوب میں متعدد نئے بہترین فیچرز کا اضافہ،مشہور زمانہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں متعدد نئی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، تاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتربنایا جاسکے۔
یوٹیوب کی جانب سے 2 درجن سے زیادہ اپ ڈیٹس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ موبائل فونز، ٹی وی، ویب اور یوٹیوب میوزک کو دیکھنے کا تجربہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کیا جا سکے۔
مثال کے طور پر اب موبائل ڈیوائس میں ٹیکسٹ زیادہ بڑا نظر آئے گا، جبکہ پلے بیک سپیڈ فیچر کو بھی زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔اسی طرح لینڈ سکیپ موڈ پر نیوی گیشن ممکن ہوسکے گی، جبکہ اور بھی کافی کچھ بہتر کیا جا رہا ہے۔
یو ٹیوب نےمنی پلیئر کو بھی بہتر بنایا ہے اور اب صارفین ویڈیوز دیکھتے ہوئے اسے ری سائز اور ایک سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گے ۔اس کیساتھ پلے لسٹ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے ،اس کیلئےاے آئی تصاویر کو تھمب نیل فوٹو کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ ٹی وی پر یوٹیوب کے انٹرفیس کو بھی ری ڈیزائن کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق نئے انٹرفیس سے صارفین کیلئے ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مزید بہتر ہو جائےگا۔

Leave a reply