مصنوعی ذہانت کا شاہکارنیا ٹول متعارف،ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی کوالکوم نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نیا ٹول متعارف کرادیا، جو صارفین کے خاکے کو فن کا شاہکار بنا سکتا ہے۔
یہ ٹول 12 سیکنڈ میں خاکے کو صارف کی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کو کنٹرول نیٹ کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سافٹ ویئر حیرت انگیز طور پر اس طرح کے دیگر سافٹ ویئر سے مختلف ہے اور اس کو استعمال کرنے کیلئے انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں ۔ یہ خصوصیت اس کو مستقبل میں بہت مقبول بنا سکتی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بہتر کی جانیوالی یہ تصویر مکمل طور پر پرائیوٹ ہوں گی اور کسی ثالثی فریق کلاؤڈ پر کوئی ڈیٹا بیک اپ نہیں ہوگا۔
کمپنی کے مطابق صارف کنٹرول نیٹ میں تصویر کی تحریر ڈالنے کے ساتھ تخلیقی عمل کیلئے اضافی تصویر بھی ڈال سکتے ہیں۔ منتخب کی گئی تصاویر میں بنائے گئے خاکوں سے لیکر فوٹوگراف کچھ بھی بنایا جاسکتا ہے، جبکہ تحریر استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصویر کا نیا ورژن تک تخلیق کیا جاسکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔