
کمپیوٹر ماہر کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو قابو کیے جانے یا محفوظ بنائے جانے کے متعلق کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔
ٹیکنالوجی کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف لوئز ویل سے تعلق رکھنے والے روسی کمپیوٹر سائنس دان رومن وی ییمپولسکی کے مطابق مصنوعی ذہانت پر جزوی کنٹرول بھی معاشرے پر پڑنے والے اس کے اثرات کو قابو کرنے اور ہمیں بچانے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر رومن ییمپولسکی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے متعلق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی چیز کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک یقینی صورتحال کا سامنا ہے جس میں انسانی وجود کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت ہے۔ انسانیت کے لیے سب سے اہم مسئلہ سمجھے جانے میں کوئی حیرت کی بات نہیں۔
اس متعلق لکھی گئی کتاب کے لیے کی جانے والی تحقیق میں ڈاکٹر رومن کو ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس میں بے قابو اے آئی کے مسئلے کو حل کرنے کے اشاروں کی نشان دہی کی جاسکے۔
انسانی سرجنز سے بھی زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انسٹا گرام کے ڈائریکٹ میسجز میں متعدد نئے فیچرز متعارف
فروری 24, 2025 -
سمارٹ ڈیوائسزسے بچانے والا اینٹی سمارٹ فون متعارف
جون 13, 2024 -
دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹرویزمختلف مقامات سےبند
نومبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔