معاشی استحکام کواب پائیدارمعاشی استحکام میں بدلنا ہے، محمد اورنگزیب

0
41

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ معاشی استحکام کواب پائیدارمعاشی استحکام میں بدلناہے۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ ملک میں معاشی استحکام آچکاہے،معیشت درست سمت پرگامزن ہے،ملک میں معاشی استحکام کےمثبت اثرات نظرآناشروع ہوگئے ہیں ،معاشی استحکام کواب پائیدارمعاشی استحکام میں بدلناہے۔ملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،ہم نےلوکل ایل سیزکھولنی ہیں۔توقع ہےرواں سال ترسیلات زر36ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گی،ترسیلات زربڑھنےکامطلب صاف ہےپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے،پاکستان پربین الاقوامی سرمایہ کاروں کابھی اعتمادبڑھ رہاہے،افراط زرمیں مسلسل کمی ہورہی ہے۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ مہنگائی میں کمی کافائدہ عوام کوپہنچائیں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی مہنگائی میں کمی کےاثرات عوام تک پہنچانےمیں کردارادا کرے گی، شرح سودکم ہوکر12فیصدپرآگئی ہے،شرح سودکم ہونےکافائدہ صنعتوں کوہوگا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کےلئےادارہ جاتی نظام بنارہےہیں،بیکنگ سیکٹرکا معیشت میں اہم کردارہے،مرکزی بیکنگ کی طرف سےپالیسی ریٹ میں کمی کے معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئے۔
اُن کاکہناتھاکہ ملک میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےاقدامات کیے جارہےہیں ،رواں سال عیدپر870ارب روپےکی شاپنگ ہوئی،آٹوانڈسٹری بہترہوئی ہے،آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدہ کامیابی سےہوا،اسٹرکچرل بینک مارک میں وہ چیزیں ہوئیں جوپہلےتاریخ میں نہیں ہوئیں،سب کوساتھ لےکرچلیں گےتواسی طرح کامیابی ملےگی۔
وفاقی وزیرکامزیدکہناتھاکہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدےمیں سب کوساتھ لےکرچلیں گے،آئی ایم ایف کےساتھ معاہدےپردستخط سےپہلےمشاورت ضروری تھی،آئی ایم ایف کےساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئےجومعاہدہ کیااس پرعمل کریں گے۔آئی ایم ایف کاموجودہ پروگرام پاکستان کاپروگرام ہے،وزیراعظم آئی ایم ایف کےموجودہ پروگرام کوآخری قراردیتےہیں،اگریہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہےتوکئی اہداف حاصل کرناہوں گے،آئی ایم ایف کاموجودہ پروگرام آخری تب ہوگاجب ہم مشکل پالیسیزپرعمل کرینگے،خرچےزیادہ اورآمدن کم ہوتوکب تک کوئی معیشت ایسےچل سکتی ہے،جون تک ٹیکسزکومعیشت کا10.6فیصدتک پہنچائیں گے،ای سی سی مہنگائی میں مزیدکمی کیلئےخصوصی توجہ دےرہی ہے۔
محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ 6ماہ کےدوران براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے،آٹوسیکٹرنےمالی سال کےپہلے ششماہی میں زبردست کارکردگی کامظاہرہ کیا،ستمبریااس سےپہلےسب گھروں میں بیٹھ کرٹیکس اداکرینگے،کسی وکیل یاادارےکےپاس جانےکی ضرورت نہیں پڑےگی،ہم لوگوں کےلئےسہولت پیداکریں گے،آئی ایم ایف سےابھی بجٹ پرکوئی مشاورت نہیں ہورہی،بجٹ پرمشاورت کےلئے آئی ایم ایف مئی میں پاکستان آئےگا۔

Leave a reply