معروف مبلغ اوراسکالرڈاکٹرذاکرنائیک پاکستان پہنچ گئے،وہ 28اکتوبرتک ملک بھرمیں مختلف اجتماعات سےخطاب کریں گے۔
اسلام آبادایئرپورٹ پہنچنےپرڈاکٹرذاکرنائیک کااستقبال وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے کیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہناہےکہ اس دورےکےدوران ڈاکٹرذاکرنائیک اسلام آباد،لاہوراورکراچی میں مختلف عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گےجبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔
پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پرچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامی بصیرت اعتماد اور یقین کو فروغ دیتی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایشوریارائےکی ویڈیونےطلاق کی خبروں کی تردیدکردی
ستمبر 23, 2024 -
اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ
اپریل 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔