معروف گلوکارعاطف اسلم کےوالدانتقال کرگئے

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف گلوکارعاطف اسلم کےوالدمحمداسلم طویل علالت کےبعد خالق حقیقی سےجاملے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کےوالدمحمد اسلم 77سال کی عمرمیں انتقال کرگئے،وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور چند ماہ قبل انہیں دل کا دورہ بھی پڑ چکا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی گی۔

عاطف اسلم کے والد کو لاہورکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمعروف گلوکار عاطف اسلم کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا، انہوں نے عاطف اسلم و سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔
عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Leave a reply