معرکہ حق میں تاریخی فتح ،آج ملک بھرمیں یوم تشکرمنایاجارہاہے

0
7

معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھرمیں یوم تشکرمنایاجارہاہے۔
دن کےآغازپروفاقی دارالحکومت میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ جوانوں نےنعرہ تکبیراورپاکستان زندہ بادکےفلک شگاف نعرے لگائے۔دن کاآغازملکی سلامتی اورامن واستحکام کیلئےخصوصی دعاؤں سےکیاگیا۔
معرکہ حق میں تاریخی فتح کےسلسلےمیں آج ملک بھرمیں یوم تشکرکےحوالےسے تقریبات کا انعقادکیاگیا،جن میں عوام ،عمائدین،سول اورعسکری شخصیات نےبھرپور شرکت کی۔شرکانےوطن عزیزکی سالمیت اور خوشحالی کیلئےدعائیں کیں۔علماکرام نےپاکستان کی سلامتی،تعمیروترقی اورشہداکےبلندی درجات کیلئےخصوصی دعائیں کیں۔
تقریبات میں شہداکےبلندی درجات،ملکی سلامتی اورافواج پاکستان کی کامیابی کیلئےدعائیں مانگی گئیں۔

Leave a reply