معیشت بحالی کےراستےپرگامزن،وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

0
6

معیشت بحالی کےراستےپرگامزن ہے ،وزارت خزانہ نےماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق معیشت بحالی کےراستےپرگامزن ہے،معاشی سرگرمیاں مستحکم رہیں،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ مضبوط معاشی کارکردگی کااعتراف ہے،سیلاب سےزرعی شعبےکو430ارب روپے کے نقصانات کاتخمینہ ہے، جولائی تااگست بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 4.4فیصداضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ آٹوموبائل ،سیمنٹ اورتعمیراتی شعبےمیں نمایاں بہتری آئی ہے،سیمنٹ کی ملکی کھپت 15فیصداوربرآمدات 21فیصدبڑھی،ستمبر2025میں سالانہ افراط زر5.6فیصدریکارڈکی گئی۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ اشیائےخوردنوش کی قیمتیں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئیں،آئندہ مہینوں میں مہنگائی 5سے6فیصدکےدرمیان رہنےکی توقع ہے، جولائی تااگست وفاقی آمدن میں231فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایف بی آرکی ٹیکس وصولی12.5فیصدبڑھ کر2.884ارب روپےرہی۔

Leave a reply