وفاقی وزیرمحمداورنگزیب نےکہاہےکہ معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے،اہداف درست سمت کی طرف جارہےہیں۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ اڑان پاکستان پروگرام پائیدارترقی کےحصول میں معاون ثابت ہوگا،ایف بی آرمیں اصلاحات کاعمل آگےبڑھارہےہیں،ایف بی آرمیں ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کی طرف جارہےہیں،اسٹرکچرل ریفارمز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،مائیکرواکنامک استحکام کی جانب فوکس کیاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کررہےہیں،وفاقی حکومت کےاخراجات میں کمی لارہےہیں،وفاقی حکومت کےاخراجات تقریباً900ملین روپےہیں،کمیٹی نے900ارب روپےکےاخراجات کم کرنےکیلئےاقدامات کی کوشش کی،کمیٹی کےٹی اوآرزکااصل مقصدتھاوفاقی اخراجات میں کمی لائی جائے ،میکرواستحکام کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ معاشی ترقی کیلئےنجی شعبےکے کردار کو بڑھانا ہوگا ،معاشی ترقی کودستاویزی شکل دینےکیلئےٹیکنالوجی کوترقی دےرہےہیں،معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے،اہداف درست سمت کی طرف جارہےہیں،وزیراعظم کی بنائی کمیٹی نے43وزارتوں اور400محکموں کاجائزہ لیا،43وزارتوں کےساتھ400ڈیپارٹمنٹ بھی منسلک ہیں،دیکھنایہ ہےکہ اداروں کی کارکردگی ہےیانہیں،رول اوورکرناچاہئے یانہیں،کمیٹی نےاداروں کی 30سے40سال کی افادیت کاجائزہ لیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اب مختلف وزارتوں اورمحکموں کومرحلہ وارجانچ پڑتال سےگزاریں گے،ہم سےپوچھاجاتاہےٹیکس بڑھارہےہیں توحکومت اخراجات کیوں کم نہیں کرتی،پبلک فنانس میں وفاقی حکومت کےاخراجات میں کمی لانے جارہےہیں،6وزارتوں اوران کےڈیپارٹمنٹس کوبلاکرکارکردگی کاجائزہ لیا ،جن لوگوں کےبارےمیں فیصلہ کرنےجارہےہیں انہیں وضاحت کاموقع ملناچاہئے دیکھاگیاکون سی چیزیں صوبوں کوجائیں کون سی بندہونی چاہئے،تیسرےمرحلےمیں مزید5وزارتوں اورمحکموں کی جانچ پڑتال کریں گے۔
وفاقی حکومت کےمجموعی قرضوں میں سالانہ11فیصداضافہ
جنوری 7, 2025سونےکی قیمت میں مزیدکمی
جنوری 6, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔