معیشت کیلئے اچھی خبر:پاکستان ،آئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا

معیشت کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طےپاگیا۔
وزارت خزانہ کےاعلامیہ کےمطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف لیول معاہدہ طےپاگیاہے،بین الاقوامی مالیت فنڈزنےمعاشی اہداف کےحصول میں کارکردگی کوسراہا۔آئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگلی قسط دینےپرراضی ہوگیا، معاہدےکےتحت پاکستان کوقسط سمیت تقریباً2ارب ڈالرملیں گے۔
آئی ایم ایف اعلامیہ کےمطابق گزشتہ 18ماہ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی بہتررہی ،پاکستانی معیشت نےعالمی اعتمادبحال کیا،گزشتہ 18ماہ میں پاکستانی معیشت میں نظم وضبط نظرآیا،قرض قسط کےساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کےقرض کامعاہدہ بھی طےپاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان اورآئی ایم ایف میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےقرض معاہدہ طے پایا، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈسےمنظوری کےبعد موسمیاتی تبدیلی کےلئے1.3ارب ڈالرپاکستان کوملیں گے، ایکسٹنڈفنڈفیسلیٹی قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرملیں گے،قرض پروگرام پرعملدر آمد سے توانائی شعبےکےنرخوں میں کمی آسکےگی۔
پاکستان ترقی وخوشحالی کےراستےپرگامزن ہے،وزیراعظم
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت بارےبرطانوی میڈیاکاانکشاف
اگست 3, 2024 -
شاہ محمودقریشی اڈیالہ جیل سےلاہورمنتقل
جولائی 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔