ملالہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

0
26

نجی ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام پر جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ غزہ میں نصراورالشفا ہسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کا ایک اور باب ہے، نہیں معلوم فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کررہے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم مزید لاشیں، سکولوں پر بمباری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہوں گی، اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے، انسانی امداد کی فراہمی کے لئے عالمی رہنما?ں پر زور دیتے رہیں گے، قید میں رکھا جائے یا یرغمال، معصوم شہریوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے عوام سے یک جہتی کے لئے ان کےساتھ ہوں، ان کی آواز اور مطالبات سنے جانے چاہئیں، ہمیں اپنے لیڈرز پر زور ڈالنا چاہئے کہ غزہ میں جنگی جرائم رکوائیں اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

Leave a reply