ملتان سٹیڈیم میں فیملی سے ناروا سلوک.مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر سے رابطہ
پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کا حصہ محمد عامر کی فیملی سے ناروا سلوک کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر سے رابطہ کیا۔
پی ایس ایل 9 کے ملتان میں کھیلے جا رہے میچز کے دوران کوئٹہ گلیڈیئٹر کے فاسٹ بولر محمد عامر نے الزام عائد کیا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میری فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور میچ کے دوران انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
محمد عامر نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ڈپٹی کمشنر نے خود کو اسٹیڈیم کا مالک بتایا اور ان کی فیملی سے انتہائی ناروا سلوک اختیار کیا۔ طاقت کا یوں غلط استعمال نا قابل برداشت ہے۔
فاسٹ بولر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔
محمد عامر کی شکایت اور مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فاسٹ بولر سے رابطہ کیا اور ان سے ٹیلیفون پر واقعے کی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے اس کے ازالے کی یقین دہائی کرائی۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ تمام غلط فہمیوں کو ڈپٹی کمشنرملتان نے ازخود دور کیا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔