ملتان ٹیسٹ:دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ فلاپ

0
28

ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں پاکستان کی بیٹنگ فلاپ ہوگئی، چائے کے وقفے تک 59رنز بنا کر5کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

چوتھاروز:

ملتان میں کھیلےجارہےمیچ میں باؤلنگ کےبعدپاکستان کی بیٹنگ بھی ناکام ہوگئی، دوسری اننگزمیں پاکستان کےانگلینڈکےخلاف 59اسکورپر5کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 208 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈکی بیٹنگ:
ٹیسٹ میچ کےچوتھےروزانگلینڈٹیم نے3وکٹوں کےنقصان پر 492رنز سے اننگزکوآگےبڑھایا محض کھانے کے وقفے تک بغیر وکٹ گنوائے 166 رنز کا اضافہ کیا، جو روٹ 259 اور ہیری بروک 218 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔مہمان ٹیم کےدونوں بلےبازوں نےپاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454  رنز کی ناقابلِ شکست پارنٹرشپ قائم کی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ کرس ووکس 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کرتے ہوئے گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 2 آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرےروز:
پاک انگلینڈٹیسٹ سیریزکےپہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرےروزکےآغازپر انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔زیک کرالی نے چوکے کیساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کی مگر وہ کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکے 113 کے مجموعے پر زیک کرالی شاہین آفریدی کی بال پرعامرجمال کوکیچ پکڑاکرپویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بین ڈکٹ تھے، وہ 84 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزبناکرکریزپرموجودتھے۔

دوسرادن:
دوسرےروزکےآغازپرپاکستان نے4وکٹوں کےنقصان پر 328 رنز بنائے ہوئےتھے،تاہم دوسرےروزپاکستان کی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی گری تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7 ،شاہین شاہ آفریدی 26 ،ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈکی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈکی ٹیم نےاپنی پہلی اننگزمیں دوسرےروزکےاختتام پرایک وکٹ کےنقصان پر96رنزبنالئےتھے۔
پہلا دن:
پاکستان کی جانب سےعبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا ،سکور بورڈ پر 8رنز بنےتوصائم ایوب 4سکوربناکرپویلین واپس لوٹ گئے۔ صائم ایوب کےآؤٹ ہونےکےبعد عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،کپتان شان مسعود نےعمدہ کھیل پیش کرتےہوئے 2چھکوں اور10چوکوں کی مدد سےسنچری مکمل کی جبکہ عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔
عبداللہ شفیق اورکپتان شان مسعود نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق کےآؤٹ ہونےکےبعدکپتان شان مسعود بھی 151 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی۔
پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
پہلےدن کےکھیل کےاختتام پرپاکستان نے4وکٹوں کےنقصان پر328 رنز بنائے۔
ٹاس:
میچ کےآغازپرپاکستان کےکپتان شان مسعودنےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا تھا۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
زیک کرالی، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
یادرہےکہ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کاشکارہونےکی وجہ سےکھیل نہیں رہے۔

Leave a reply