ملتان کے ضمنی الیکشن میں ماضی کی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا ھے:شوکت محمود بسراء

0
26

ملتان:(پاکستان ٹوڈے) فارم 47 کی پیداوار حکومت نے ملتان الیکشن میں ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔ ملتان کا ضمنی الیکشن 9فروری اور 21 اپریل کی طرز پر چرایا گیا ھے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کو دھاندلی کے ذریعے شکست میں تبدیل گیا۔ پی ٹی آئی پی ڈی ایم ٹو کے ایسے اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میٍں مذمت کرتی ھے۔

پی ٹی آئی اپنا کھویا ھوا مینڈیٹ واپس لینے کے لئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی۔ ملتان کے ضمنی الیکشن میں چیف الیکشن کمیشن اور فارم 47 کی سے بننے والی حکومت نے اپنے منہ پر سیاہی ملی ھے۔

ملک میں جب بھی فری اینڈ فیئر ھونگے اس میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔

پی ٹی آئی ملتان کی عوام کی بے حد مشکور ھے کہ سخت گرمی میں ووٹ کے لئے گھروں سے نکلی۔ بانی چیئرمین عمران خان پاکستان اور ملتان کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

Leave a reply