ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی مریم کا معاملہ

0
74

پاکستان ٹوڈے: مریم کی ٹرین میں سفر کے دوران ایک اور وڈیو منظر عام پر آگئی, وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم چلتی ٹرین میں راستے میں کھڑی ہے۔

مریم ٹرین میں دھمال ڈال رہی ہے اور کلمے کا ورد کررہی ہے، وڈیو میں مریم کہہ رہی ہے کہ وہ عبداللہ شاہ غازی مزار کا جن ہے، اس نے عبداللہ شاہ غازی مزار اپنی انگلی پر اٹھا رکھا ہے۔

وڈیو میں مریم کی ذہنی حالت ٹھیک معلوم نہیں ہورہی، مسافروں کی جانب سے مریم کو شور کرنے سے منع کرنے پر وہ مسافروں سے تکرار بھی کررہی ہے۔

Leave a reply