
ملکہ ٔ کوہسار میں سیاحت کا عروج،گرمی سے پریشان ملک بھر سے سیاحوں نے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوتے ہی بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا۔
مری شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع پتریاٹہ جسے نیو مری بھی پکارا جاتا ہے، ان دنوں سیاحوں کی پسندیدہ سیاحتی مقام بنا ہوا ہے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
نیو مری پتریاٹہ اپنی چیئرلفٹ کے حوالے سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ملکہ کوہسار مری کا یہ سیاحتی مقام اپنے فطری حسن اور قدرتی خوبصورتی سے مالا مال نظاروں کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ملک بھر سے ہزاروں سیاح یہاں کے خوبصورت نظاروں اور پتریاٹی چیئر لفٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ پتریاٹہ کی چیئر لفٹ کا شمار دنیا کی جدید ترین چیئر لفٹس میں ہوتا ہے اور اس چیئر لفٹ کا کُل فاصلہ 7 کلومیٹر ہے ۔ گلہرہ گلی سے شروع ہونیوالی اس چیرلفٹ کا سفر اپنے اندر ایک خوبصورت تجربہ اور دلکشی لیے ہوئے ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ملکہ کوہسار مری آنیوالے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد پتریاٹہ ٹاپ کا رخ ضرور کرتی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کامنصوبہ، 100 ارب روپے مختص
مارچ 11, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پرروانہ
مارچ 19, 2025 -
لاہورہائیکورٹ کے11مستقل ہونیوالےججزنےعہدوں کاحلف اٹھالیا
جنوری 31, 2026 -
موسمیاتی تبدیلی: گرمی بڑھنےپر عالمی رپورٹ جاری
مئی 16, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














