ملکی دفاع مضبوط،پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کااطمینان کااظہار

ملکی دفاناقابل تسخیربنانےکےلئے پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیرنےملتان گیریژن کا دورہ کیا،فیلڈمارشل کی آمدپرکورکمانڈرملتان نے استقبال کیا،اُنہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اورجاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔فیلڈمارشل نےپاک فوج کی تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا،قومی سلامتی اورجغرافیائی سرحدوں کےدفاع کےعزم کااعادہ کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےسول سوسائٹی اورتدریسی اداروں کےنمائندوں سے تبادلہ خیال کیا،فیلڈمارشل نےقومی اتحاد،سول ملٹری رابطہ اورقومی ہم آہنگی کےفروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔ جدیدہیلی کاپٹردن اوررات میں آپریشن کی مؤثرصلاحیت رکھتاہے،یہ ہیلی کاپٹر جدیدریڈارسسٹم اورالیکٹرانک وارفیئرسےمزئین ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےمظفرگڑھ مشق ایریامیں ہیلی کاپٹرزکی فائر پاور کا مشاہدہ کیا،آرمی چیف نے جوانوں سےبات چیت کی اوربلندعزم وحوصلےکوسراہا،فیلڈمارشل نےجوانوں کےغیرمعمولی حوصلےاورپیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔انہوں نےجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا ،فیلڈمارشل نےجنگی رجحانات کےمطابق تیاریوں کی ضرورت پرزوردیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےفیلڈمارشل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ پاک فوج خطروں سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، عوام اور افواج کا تعلق مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے۔
ایرانی صدر2روزہ دورےپرپاکستان پہنچ گئے
اگست 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔