غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافےسےملکی معیشت مستحکم ہوئی،اسٹیٹ بینک کااعتراف

0
4

اسٹیٹ بینک نےاعتراف کیاہےکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے سےملکی معیشت مستحکم ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کےجاری اعدادوشمارکےمطابق توانائی شعبےمیں زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ،ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا،ستمبر2025میں توانائی شعبےمیں87ملین ڈالرغیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی،جبکہ مالیاتی کاروبار اور شعبہ خوراک میں بالترتیب 66.58اور25.3ملین ڈالرکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکےمطابق ستمبر2025میں پاکستان میں کل غیرملکی  سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالرتک پہنچ گئی،رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں توانائی شعبہ 244.3ملین ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔

Leave a reply