ملکی سیکیورٹی صورتحال ،وزیراعظم نےاعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نےملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینےکےلئےاعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےآج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیاہے،جس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ شرکت کریں گے،وزیراعظم آزادجموں وکشمیراوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اورافغان جارحیت کامعاملہ زیرغورآئےگا،اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کےتناظرمیں اہم فیصلےمتوقع ہے،افغان مہاجرین کی فی الفور واپسی کےحوالےسےاہم فیصلےبھی متوقع ہیں۔