ملکی معیشت میں بہتری،پاکستان کیلئےامریکاسب سےبڑابرآمدی ملک بن گیا

0
2

ملکی معیشت میں بہتری ،پاکستان کے لئے امریکا سب سےبڑابرآمدی ملک بن گیا۔
ذرائع وزارت تجارت کےمطابق پاکستان کاامریکاکےساتھ تجارتی سرپلس14 ارب 44کروڑڈالرزپرپہنچ گیا، امریکاکیلئے4سال میں پاکستانی برآمدات 23ارب 24کروڑ ڈالرزہیں،اسی عرصےمیں پاکستانی درآمدات 8ارب 80کروڑڈالرزہیں،گزشتہ مالی سال پاکستان کاامریکا کےساتھ تجارتی سرپلس 4ارب9کروڑڈالرزتھا۔
ذرائع کاکہناہےکہ مالی سال 24-2023 میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستان نے 24-2023 میں امریکا سے درآمدات ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز کی تھیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سال 23-2022 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سر پلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز تھا، امریکا کے لیے 23-2022 میں پاکستانی برآمدات 5 ارب 28کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ اسی دور میں پاکستان نے 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 7 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ 22-2021 میں پاکستانی برآمدات کا حجم 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 22-2021 میں امریکا سے پاکستانی درآمدات کا حجم 3 ارب 76کروڑ ڈالرز تھا۔

Leave a reply