ملک میں مہنگائی کی شرح60سال کی کم ترین سطح پرآگئی،گورنراسٹیٹ بینک

0
108

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نےکہاہےکہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کی موجودہ شرح 60 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کاکہناتھاکہ حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت کام کیا جارہا ہے۔ترسیلات زر میں ریکاررڈ اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے، ہمارا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگیا ہے، جو شرح سود میں نصف کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
جمیل احمد کامزیدکہناتھاکہ رواں مالی سال ملک میں کاروبار میں بھی دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس بھی سرپلس رہا ہے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال میں پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر 13 ارب 92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025 میں ذخائر 17 ارب 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنےکا امکان ہے۔

Leave a reply