ملکی معیشت کیلئےاہم خبر:آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی

ملکی معیشت کےلئےاہم خبر،بین الاقوامی مالیتی فنڈز( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری دے دی۔
پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی گئی۔
توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز ملیں گے، قرض پروگرام جولائی 2024 میں منظور ہوا تھا۔
قرض پروگرام کا دورانیہ 37 ماہ اور مالیاتی حجم 7 ارب ڈالر ہے، پروگرام کے تحت پاکستان کو 27 ستمبر کو 1.2 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملی تھی، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے قرض کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی قسط روکنے کے لیے کوششیں کیں جو ناکام ہوگئیں۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے، پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی اہم شرائط پوری کیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔