ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ

0
11

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،زرمبادلہ کےذخائر 12ارب ڈالرسے تجاوز کر گئے۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاکہناہےکہ ہمارےزرمبادلہ ذخائر12ارب ڈالرسےتجاوزکرچکےہیں،ہم نے قرضےبھی اتارےلیکن زرمبادلہ بڑھتے رہے ،ڈھائی سال میں کوئی نیاقرضہ نہیں لیاگیا ،2015سے2022 تک قر ضوں میں سالانہ 5ارب ڈالرکااضافہ ہورہاتھا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کامزیدکہناہےکہ مالی سال2022میں کرنٹ اکاؤنٹ 17.5ارب ڈالرتک پہنچ گیاتھا،مالی سال25کے4ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 200ملین ڈالرسرپلس ہوچکا،معیشت کودرپیش خطرات کے باوجود بینکنگ سیکٹرمستحکم رہا۔

Leave a reply