ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

0
31

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 119 ملین ڈالر کے ساتھ سرپلس رہا، جس میں ترسیلات زر، ایکسپورٹ اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے نے نمایاں کردار ادا کیا۔
مسلسل دوسرےمہینےبھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنےسے امپورٹس اور قرضوں کی ادائیگیاں کرنے میں مدد ملی ہے۔ روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ 92 فیصد کم ہوا، مرکزی بینک میں مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.24 ارب ڈالر تھا۔ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اگست کے مقابلے میں ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس تین گنا بڑھ کر 119 ملین ڈالر ہوگیا ہے، جو کہ اگست میں صرف 29 ملین ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ستمبر 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا، ستمبر 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا، مرکزی بینک میں ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 310 فیصد بہتری آئی،اگست 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس دیکھا گیا۔

Leave a reply