ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر:ترسیلات زرمیں بڑااضافہ ،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہاگیاکہ ستمبر2024کےمقابلےمیں رواں سال ستمبرمیں ترسیلات زرمیں11.3فیصداضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق ستمبر2025کےدوران ترسیلات زرکی حد میں3.2ارب ڈالرموصول ہوئےجبکہ ستمبر2024کےمقابلےمیں ترسیلات زرمیں11.3فیصداضافہ ہوا،اگست 2025کےمقابلےمیں ترسیلات زرمیں 1.4فیصدکااضافہ ہوا،مجموعی طورپر2025-26کی پہلی سہ ماہی کےدوران 9.5ارب ڈالرموصول ہوئے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.8ارب ڈالرموصول ہوئےتھے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ سب سےزیادہ ترسیلات زرسعودی عرب سے 750.9ملین ڈالرموصول ہوئے ،متحدہ عرب امارات 677.1ملین ڈالربرطانیہ سے454.8ملین ڈالرآئے،امریکاسےترسیلات زر269ملین ڈالرموصول ہوئے۔