
ملک بھرمیں آج سے 5 مئی تک ممکنہ بارشوں کےپیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کاامکان ظاہرکیاہے۔جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور آندھی کےساتھ بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نےموسمی صورتحال سےنمٹنےکےلئےتمام متعلقہ اضلاع اوراداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق چندمقامات پرژالہ باری ،موسلادھابارش کی بھی توقع ہے،چترال ،دیر،سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اورہری پورمیں ژالہ باری اوربارش متوقع ہے،کوہستان،شانگلہ ،بونیر، مالاکنڈ،وزیرستان،کوہاٹ اورہنگومیں بارش کاامکان ہے،لکی مروت، باجوڑ، مہمند،کرک، خیبر، پشاور اور صوابی میں ژالہ باری اوربارش کاامکان ہے۔ مردان،کرم،ڈی آئی خان اوربنوں میں ژالہ باری اوربارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ راولپنڈی،مری ،گلیات،اٹک،چکوال اورجہلم میں بھی بارش کاامکان ہے،بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد اورسیالکوٹ میں بارش متوقع ہے،نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور ،اوکاڑہ اورفیصل آبادمیں ژالہ باری اوربارش متوقع ہے،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،سرگودھا میں بھی ژالہ باری اوربارش کاامکان ہے۔میانوالی،ڈی جی خان، بہاؤلنگر، بہاولپورمیں بھی ژالہ باری اوربارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سکھر،گھوٹکی،شکارپور،جیکب آبادمیں شام یارات کوگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،لاڑکانہ ،شہیدبینظیرآباد،خیرپوراورگردونواح میں بھی بارش متوقع ہے،دوسری جانب کوئٹہ،زیارت،ژوب،موسیٰ خیل میں شام یارات کوگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،چمن، مستونگ، پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کاامکان ہے،لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار،چاغی اور نوشکی میں بارش کی توقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب میں مہنگائی تمام صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے،عظمیٰ بخاری
اکتوبر 22, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کاچیف جسٹس پرعدم اعتماد
جولائی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | |||
5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |