ملک بھرمیں عیدالفطرمذہبی جوش وخروش سےمنائی گئی

0
48

ملک بھرمیں آج عیدالفطرمذہبی جوش وخروش سےمنائی گئی۔
ملک بھرکی مساجد میں عید الفطر کی مناسبت سے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ،جس میں شہریوں کی بڑی تعدادنےشرکت کی،نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اسلام آبادکی فیصل مسجدمیں شہرکاعیدالفطرکاسب سےبڑااجتماع ہوا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا جائزہ لینے فیصل مسجد پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے شہر بھر میں دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلئے 5 سو اہلکار تعینات ہیں۔
پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد، سکھر، مردان، سبی، مری، گلگت، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
مفتی منیب الرحمٰن نے اہل کراچی کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فیڈرل بی ایریا عیدگاہ میں نماز عید پڑھنے کی دعوت دی تھی جہاں ان کی امامت میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔گورنرہاؤس کراچی میں نماز عید صبح 7 بجے اد کی گئی جس میں گورنر سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی عیدالفطرکےچھوٹےبڑےمتعدداجتماعات ہوئےجہاں لوگوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی،کراچی اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد بیشتر شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔
نماز عید کے بعد  گھروں میں ناشے  اور میٹھے کا دور چلاپھر بچوں میں عیدی تقسیم کی گئی، گھروں پر مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔عید کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے گئے ۔
نمازعیدکےبعدسب مل بیٹھےدعوتوں اورضیافتوں کااہتمام کیاگیا،کسی نےفوڈ پوائنٹس کارخ کیاتوکوئی فالودہ ،آئس کریم کھانےپہنچ گیا۔

Leave a reply