ملک بھرمیں 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

0
3

ملک بھر میں آج پاکستان کا 78واں یومِ آزادی بھرپور ملی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نمازِ فجر میں ملک کی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
رات 12 بجتے ہی آزادی کا جشن ملک کے کونے کونے میں شروع ہو گیا۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کی خوشی نے فضاؤں کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے بھر دیا۔ ہر شہر، ہر گلی اور محلہ جشنِ آزادی میں ڈوبا ہوا ہے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک بھر میں چراغاں اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔ شہری جوق در جوق سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ مختلف مقامات پر ریلیاں، تقریبات اور پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
گزشتہ شب اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزراء، ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ، دوست ممالک کے سفیروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔
مرکزی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ’’یادگارِ معرکہ حق‘‘کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی، جسے تقریب کی خاص جھلک قرار دیا گیا۔
دن کےآغازپرصوبائی دارالحکومت لاہورمیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
اُدھرکوئٹہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر دن کےآغاز پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں نماز فجرمیں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جشن آزادی کےموقع پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب ہوئیں۔

Leave a reply