ملک بھر میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےآج سےملک بھرمیں مون سون کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے خلیج بنگال پر موجود ہوا کا کم دباؤ مون سون کی سرگرمی کو مزید مضبوط کردے گا۔نئے سسٹم کے باعث آج سے منگل کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں،اسی طرح کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں بھی آج سے 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج راولپنڈی،مری،گلیات،جہلم،اٹک اورچکوال میں بارش کاامکان ہے، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال اورشیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے،لاہور،گجرات،حافظ آباد، وزیرآباد اورچنیوٹ میں بارش متوقع ہے، اُدھر قصور،اوکاڑہ،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورسرگودھا میں بارش کاامکان ہے۔جبکہ خوشاب،منڈی بہاؤالدین،بہاؤلنگر،بہاولپوراورکوٹ ادومیں بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب رحیم یارخان،خان پور،ملتان،ساہیوال،بھکر،میانوالی اورتونسہ میں بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ تھرپارکر،عمرکوٹ،مٹھی،ٹھٹھہ ،حیدرآباد اور بدین میں بار ش کاامکان ہے،جبکہ دادو،خیرپور،نوشہرہ فیروز،لاڑکانہ،جیکب آباد، سکھراورگھوٹکی میں بھی بارش متوقع ہے، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، سانگھڑ، اسلام کوٹ،اورنگرپارکرمیں بارش کی توقع ہے، اُدھر ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، لورالائی،کوہلو اورقلات میں بارش متوقع ہے،ڈیرہ بگٹی،نصیرآباد، خضدار، آواران، اورماڑہ،پسنی اورلسبیلہ میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی اورمیرپورخاص میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے، دیر ،چترال،سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام اورمانسہرہ میں بارش کی توقع ہے،اُدھرایبٹ آباد،ہری پور، بونیر، مالاکنڈ،باجوڑ،مہمند،کرم اورمردان میں بارش متوقع ہے،جبکہ پشاور،صوابی،نوشہرہ،کوہاٹ،کرک ،بنوں اورلکی مروت میں بارش کاامکان ہے۔