ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، نیا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نےآج سے27اگست تک ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے آج سے 27اگست کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
الرٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے ، لہذا سیاحوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،لاہور،میانوالی،بھکر،خوشاب ،سرگودھا،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کی توقع ہے،فیصل آباد،ننکانہ صاحب،چنیوٹ اور ساہیوال میں بارش متوقع ہے،ملتان،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پورمیں بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کوئٹہ،بارکھان،ژوب،موسیٰ خیل،زیارت اورلورالائی میں بارش متوقع ہے، سبی، قلات،لسبیلہ اورخضدارمیں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،اُدھر تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص،مٹھی اوربدین میں بارش کاامکان ہے،جبکہ چترال،سوات،کوہستان،شانگلہ اوربٹگرام میں بارش متوقع ہے،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،مالاکنڈ،باجوڑاورمہمندمیں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور،کوہاٹ،چارسدہ،نوشہرہ،مردان اورصوابی میں بارش کی توقع ہے،جبکہ خیبر،اورکزئی،کرم ،ہنگو،کرک،بنوں اورلکی مروت میں بارش متوقع ہے،وزیرستان،ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کاامکان ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،جبکہ آزادکشمیرمیں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ موسلادھابارش کاامکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ آج سےپنجاب کےبیشتراضلاع میں مون سون بارشوں کاامکان ہے،مون سون بارشوں کاآٹھوں سپیل 27اگست تک جاری رہےگا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ صوبےبھرکی انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیاگیاہے ،ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلئےمتعلقہ محکمےالرٹ رہیں،پی ڈی ایم اےکنٹرول روم میں صورتحال کی24گھنٹےمانیٹرنگ جاری ہے، واسا سمیت دیگرریسکیوادارےمشینری اورعملےکوالرٹ رکھیں ،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والاکےمقام پردرمیانےسےاونچےدرجےکاسیلاب ہے۔