
ملک بھر میں موسم شدید گرم، بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ آج 28 مئی کو پاکستان میں داخل ہوگا، تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ داخل ہونے سے موسم پھر تبدیل ہوگا اور کل جمعرات 29 مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شہر قائد کراچی میں آج اور کل موسم گرم و مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اسلام میں دن کےدوران موسم گرم اورشام کومطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،آج پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،مری ،گلیات ،ڈی جی خان اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگا،ساحلی علاقوں میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے،سندھ کےبالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،اُدھرخیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،مانسہرہ،کوہستان،ایبٹ آباداورہری پورمیں آندھی اوربارش کاامکان ہے،دیر،سوات،مالاکنڈاورکرم میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلودرہےگاجبکہ گرج چمک کےساتھ بارش بھی متوقع ہے،دوسری جانب کشمیرمیں مطلع ابرآلودرہےگااورتیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔