محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور کہا 25 تا 26 جولائی کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشیں مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اورملک کے مشرقی علاقوں میں مون سون ہواوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے، 25 تا 26 جولائی کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے عید پر بارش کے حوالے سے کہا کہ عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات یہ بھی کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،حا فظ آباد ، سیالکوٹ ، نا رووال ، گجرات ، را ولپنڈی، جہلم، مری اورگلیات میں موسلا دھار بارش متوقع ہے اور موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہےجبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا اندیشہ ظاہر
جنوری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی قوم نےجوانتخاب کیاہےہم اس کوقبول کرتےہیں،جوبائیڈن
نومبر 8, 2024 -
ژوب اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے
جنوری 6, 2025 -
پاکستان کے پہلے چاند مشن سیٹلائٹ کا معاملہ
مئی 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔