ملک بھر میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

0
57

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے کا ہو گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرصبح زبردست تیزی دیکھی گئی ،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.23 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 282 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج کاروبار کے دوران 19 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا تھا۔

Leave a reply