ملک بھر میں ہیٹ ویو کب تک رہے گی؟

0
100

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کی لہر بڑھ گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کب تک رہے گی؟ نیز ہیٹ ویوکے کتنے سلسلے ہوں گے؟ 

تفصیلات سامنے آ گئیں۔ آرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جون کے آخری ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے، نیزمئی اور جون میں ہیٹ ویو کے 3 سلسلے ہوں گے۔

ا س حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے پہلے سپیل کا آغاز ہوگیا ہے، جو جون کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔اس وقت پنجاب کے 9، سندھ کے 13 اور بلوچستان کے 4 اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے عوام کو مختلف ذرائع سے آگہی دی جا رہی ہے، موسم تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، جس کا بڑا نقصان فصلوں اور گلیشیرز پگھلنے کی صورت میں ہوتا ہے، نیز زیادہ ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا جنگلات کے قریب سگریٹ نوشی نہ کی جائے۔ہیٹ ویو میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Leave a reply