ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی

0
4

سورج آنکھیں دکھانے لگا ،ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 اپریل سے ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا جو 27 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا ، تاہم یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج سےیکم مئی تک جنوبی علاقےگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،جنوبی سندھ میں درجہ حرارت 5سے7ڈگری سینٹی گریڈتک بڑھنےکا امکان ہے،اُدھربلوچستان کےجنوبی حصےگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ 30اپریل تک بالائی علاقوں میں درجہ حرارت4سے6ڈگری سینٹی گریڈبڑھنےکاامکان ہے،جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہےگا،اُدھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، مری ،گلیات،راولپنڈی،اٹک، چکوال،تلہ گنگ اورمیانوالی میں بھی بارش متوقع ہے، سرگودھا،بھکر،خوشاب،جہلم ،حافظ آباداورگوجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے، منڈی بہاؤالدین،گجرات ،سیالکوٹ،نارووال اورلاہورمیں بارش متوقع ہے،قصور،فیصل آباد،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کابتاناہےکہ چترال،دیر،سوات،مانسہرہ،ایبٹ آباداورہری پورمیں بارش متوقع ہے،کوہستان، کرم،کوہاٹ،ہنگو،خیبراوروزیرستان میں بارش کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک اور بارش کاامکان ہے،آزادکشمیرمیں بھی چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply